تازہ ترین

بائیڈن کی پالیسیوں پر ٹرمپ کی تنقید

   واشنگٹن// (اسپوتنک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ٹرمپ نے صدر کا عہدے چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑے عوامی جلسے میں شامل ہوتے ہوئے کہا ’’ جدید تاریخ کے کسی بھی صدر کے پہلے مہینے کی مدت ِ کارکے مقابلے میں جو  بائیڈن  سب سے تباہ کن ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے بالخصوص امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ دھوکا قرار دیا۔اس دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سیاسی پارٹی کے آغاز کے منصوبوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ان کا کوئی نئی سیاسی پارٹی شروع کرنے کا کوئی منصوب

دنیا کی 10 فیصد سے بھی کم آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز : ڈبلیو ایچ او

جنیوا // ( یواین آئی ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سینئر سائنسدان سومیا سوامیناتھ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ عالمی آبادی کے 10 فیصد سے بھی کم لوگوں میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز تیار ہو ئی ہے۔ سوامیناتھن نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں کہا ’’ دنیا بھر میں 10 فیصد سے بھی کم لوگوں  میں اس وائرس کے اینٹی باڈیز ہیں۔ یہاں تک کہ بہت کثرت آبادی والی  شہری  بستیوں میں 50 سے 60 فیصد آبادی کو وائرس  کے رابطے  میں آچکی ہے  اور ان میں اینٹی باڈیز تیار ہو گئی ہے  ، لیکن ہر جگہ ایسا  نہیں  ہے ‘‘۔   اس انٹرویو کو  ڈبلیو ایچ او کے آفیشل ٹویٹر پیج پر جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’ ہارڈ ایمیونٹی ‘ حاصل کرنے کا واحد طریقہ  ٹیکہ کاری  ہے۔ محترمہ سوامیناتھن نے کہا

جاپان کے چھ صوبوں سے پابندیاں ہٹ گئیں

ٹوکیو// حکومت جاپان نے کورونا وائرس وبا کے حالات میں بہتری کے درمیان  پہلے سے طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ پہلے ٹوکیو علاقے کے باہر چھ صوبوں میں کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی صورت حال ہٹادی ہے۔کیودو نیوزایجنسی نے پیر کو بتایا اے چی، گیفو، اوساکا، کیوٹو، ہیوگو اور فوکواکا صوبہ میں ایمرجنسی ہٹادی گئی ہے ، حالانکہ ٹوکیو، چیبا، کاناگاوا اور سائتاما صوبے میں  پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق سات مارچ تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ایمرجنسی ہٹنے کے باوجود ان چھ صوبوں میں بار اور ریستوراں کو رات نو بجے تک بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جاپان کے 11 صوبوں  میں سات فروری تک ایمرجنسی لگائی گئی تھی حالانکہ اسے بعد میں دس صوبوں میں ایک مہینے کے لئے بڑھی دی گئی تھی۔ایمرجنسی حالات میں ریستوراں، فلم تھیٹر، تفریحی مقامات اور کچھ دوکانوں کو کم وقت کے لئے کھولنا، عوامی پروگراموں پر پابندی اور 70 فیصد ملازمین ک

بنگلہ دیش: جیل میں ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے

ڈھاکا // بنگلہ دیش کے معروف مصنف اور حکومت کے ناقد 53مشتاق احمد کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ پر تشدد ہو گیا ۔ اتوار کو مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی میں اپوزیشن کے کئی سیاسی رہنما سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ اپوزیشن کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے مابین ڈھاکا میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرے غیر قانونی ہیں کیونکہ ان کے لیے باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی۔  

تازہ ترین