دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 21.70 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 21.7 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں ، اور 10.07 کروڑ سے زیادہ افراد موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 55 لاکھ 075 اور 21 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ مہلک ترین وبا سے سب سے زیادہ ریاستہائے متحدہ امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4.29 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔  

طویل المدتی مسائل کا سامنا کرنے والے مریضوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری

 لندن //: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کلینیکل مینجمنٹ میں نظرثانی شدہ ہدایات جاری کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ کورونا وائرس کے مریض جن میں مستقل، نئی یا بدلتی علامات ہیں تو انہیں فالو اپ دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ’لانگ کووڈ‘ کہلائے جانے والے پوسٹ کورونا وائرس صورتحال پر وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد جو انتہائی تھکاوٹ، مستقل کھانسی وغیرہ جیسے طویل المدتی مسائل کا سامنا کرنے والے مریضوں سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ایک بیان کے مطابق صورتحال کو سمجھنا ڈبلیو ایچ او کے کام کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک تھا۔اس حالت اور اس کے ذیلی اقسام اور کیس کی تعریفوں کی تفصیل پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او آئندہ ماہ مشاورت کا ایک سلسلہ ترتیب دے گا۔یہ سائنسی تفہیم حالت کے نام سے آگاہ کرے گی، مشاورت میں مریضوں کے گروپس سمیت اسٹیک ہولڈرز وسی

بائیڈن کی روسی ہم منصب سے پہلی ٹیلی فونک گفتگو

ماسکو/یواین آئی//امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارت کا عہدہ اٹھانے کے بعد پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ زیر حراست روسی اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اٹھا دیا۔ وائٹ ہاؤس کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ بائیڈن نے حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤن کے مابین روس کی مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر سائبر جاسوسی پر مبنی مہم میں ملوث ہونے اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے لیے روسی قیمت جیسے امور موضوع زیر بحث آئے۔انہوں نے بتایا کہ روس نے بائیڈن کی جانب سے امریکا اور روس کے مابین اسلحہ کنٹرول کے آخری معاہدے میں توسیع کی تجویز کے جواب پر توجہ مرکوز رکھی۔دونوں صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگلے ماہ ختم ہونے والے نیو اسٹارٹ نیوکلیئر ہتھیاروں کے معاہدے کی 5 سالہ توسیع کو

ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن//امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کردیا ہے ۔رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی ، جسے55-45کے فرق سے سینیٹ نے ووٹ دیکر اسے مسترد کردیا۔ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو مواخذے کے عمل سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔ قابل گور ہے کہ امریکہ کے کیپٹل ہل میں 6جنوری2021کو تشدد بھڑکانے کے الزام میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کا عمل شروع کرنے کیلئے قرارداد لایا گیاہے ۔   یوٹیوب نے غیر معینہ مدت تک ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کردیا   نیویارک //دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب چینل کو غیر معینہ مدت تک بند ک

پاکستان میں ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان مرتب

اسلام آباد // پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس ویکسین لگانے کے لیے ایک جامع پلان مرتب کرلیا۔اس سلسلے میں جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ این سی او سی کا اجلاس وفاقی ویزر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کے ساتھ ساتھ نیشنل کورآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان کی سربراہی میں ہوا۔اس دوران وزیر تعلیم شفقت محمود، سندھ کی وزیر صحت اور تمام وفاقی اکائیوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

تازہ ترین