تازہ ترین

امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2.40 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن// عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں وائرس کے کیسز 2.40 کروڑ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ ا نجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک دو کروڑ 40 لاکھ 73 ہزار 555 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ تین لاکھ 98 ہزار 977 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔  

بھارتی میڈیا نے حکومت کی اصلیت واضح کردی:عمران خان

سرینگر //پاکستان بھارت کے مزموم عزائم کو بے نقاب کرتارہے گا۔بھارتی حکومت نے بالاکوٹ معاملے کو انتخابی فائدے کیلئے استعمال کیااورمیں نے2019میں اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں بھارت کی حکومت کو بے نقاب کیا تھا۔بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگوسے بھارتی میڈیا اوروہاں کی سرکارکے درمیان گٹھ جوڑ افشا ہو گیا اورپاکستان بھارتی عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ا ِن باتوں کااظہار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کیا ہے ۔کے این ٹی کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بنی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مہم جوئی پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتی تھی اور عالمی برادری بھارت کے ایسے ارادوں کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارنہ رویے اور بالاکوٹ پر مناسب جواب کے ذریعے ایک بڑے بحران کو روک لیا۔انہوں نے

دنیابھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.5 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ  تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20 لاکھ 29 ہزار 938  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ

سعودی عرب کے جازان میں دھماکہ

ریاض// سعودی عرب کے جازان علاقے کے ایک گاوں میں یمن کی جانب سے کی گئی گولی باری کے دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔سعودی کی اے پی اے کمیٹی نے سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ یمن کی جانب سے کی گئی گولی باری کے دھماکے کے نتیجے میں دو بچے سمیت تین شہری زخمی ہو گئے۔سعودی سٹیزن سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت سنگین ہے۔     

الجزائر کو روسی ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں ملیں گی

الجزائر// افریقی ملک الجزائر کو روس کی کووِڈ-19 کی ویکسین اسپوتنک وی کی تقریباً پانچ لاکھ خوراک رواں ماہ ملنے کی امید ہے۔کورونا وائرس مانیٹرنگ اینڈ فالو۔اپ کمیٹی کے ترجمان جمال فْرار نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا،’ہم روسی ویکسین کی پانچ لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ ملنے کے بعد ٹیکہ کاری شروع کر دیں گے۔ ویکسین رواں ماہ ملنے کی امید ہے‘۔ترجمان کے مطابق ملک کی 60-70 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری کیے جانے کا منصوبہ ہے۔