تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 9.5 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20 لاکھ 29 ہزار 938 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ ہلا

مسلم ممالک پر سفری پابندی سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو بائیڈن واپس لیں گے

واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈنن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک پر نافذ سفری پابندی کو ہٹائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی 10 دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گی۔ ان میں کووِڈ-19 روک تھام کی کوشش، پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد اور شہریت حاصل کرنے کے لیے امیگریشن قانون کی اجازت دیے جانے سے متعلق پالیسیز شامل ہیں۔  

افغانستان میں 2سپریم کورٹ خاتون جج حملے میں ہلاک | افغان فوج کی کارروائی میں 30طالبانی جنگجو مارے گئے

کابل/افغان دارالحکومت میں ایک حملے میں 2خواتین ججز ہلاک ہوگئیں۔افغانستان میں دارالحکومت کابل کے تیمنی علاقے میں اتوار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے خواتین ججوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا، جس میں دو اججوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں دو ججوں کی موت ہوگئی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، ہلاک ہونے والی خواتین میں1خاتون جج او وزارت تعلیم کی 1ملازم شامل ہیں۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ادھر افغانستان کے صوبہ قندھار میں مسلح افواج نے ایک آپریشن میں 30 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرکے فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔وزارت دفاع نے اتوار کے روز ٹوئی

بائیڈن پہلے دس دنوں میں کورونا بحران | سمیت کئی احکامات پر دستخط کریں گے؛کلین

واشنگٹن/امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے بعد پہلے دس دنوں میں ان کے کورونا وائرس بحران، معاشی چیلنجوں، نسلی امتیاز اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت متعدد احکامات پر دستخط کرنے کی امید ہے۔ مسٹر بائیڈن دفتر بنائے جانے والے چیف رائل کلین نے یہ اطلاع دی ہے۔مسٹر کلین نے سنیچر کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ’’نومنتخب صدر کورونا وائرس بحران، معاشی چیلنجوں، نسلی تفریق اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت کئی ابتدائی کارروئیوں کو دس دن کی مدت کے دوران مکمل کرررہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’صدر کی حلف برداری کے بعد دس دنوں میں چار اہم مسائل سمیت کئی کارروائیوں کے احکامات پر دستخط کریں گے، وہ امیگریشن نظام کی بحالی اور لوگوں کے سرکاری کاموں کو کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کو مسٹر بائیڈن کابینہ کو امریکی شہریوں کے لئے اقتصادی راحت دیئے جا

طاقتور ترین افواج کی تازہ رینکنگ جاری | امریکہ پہلے، روس دوسرے ، چین تیسرے اور بھارت چوتھے پر | پاکستان بھی ٹاپ ٹن میں شامل

نیویارک/عالمی سطح پر افواج کی صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے جاری ہونے والی درجہ بندی میں دنیا کی طاقتور افواج کی 2021کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر پر رہے البتہ پاکستان 15ویں نمبر سے چھلانگ لگاکر 10ویں نمبر پر آکر ٹاپ ٹن میں شامل ہوگئی ہے۔پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا۔رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا ، اسرائیل اور کینیڈا سے پیچھے ہیں۔ سال 2021میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمار

جی7سربراہ کانفرنس میں کورونا بحران | آب و ہوا کی تبدیلی پر تبادلہ خیال ہوگا

لندن/برطانیہ کے کارن وال میں 11 سے 13 جون تک چلنے والی جی 7 چوٹی کانفرنس میں دنیا کے سات اہم ممالک کے لیڈر کورونا وائرس بحران اور آب و ہوا کی تبدیلی سے ابھرنے کے چیلنجوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ’’وزیراعظم تقریباً دو برسوں میں پہلے شخص ہیں جو کہ چوٹی کانفرنس کا استعمال کورونا وائرس کے بحران میں پھر سے بہتر مواقعے پیدا کرنے، مستقبل، ہریالی اور زیادہ خوشحال بنانے کے لئے لیڈروں کو یکجا کریں گے‘‘۔بیان کے مطابق مسٹر جانسن میٹنگ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، میٹنگ میں دنیا کے جمہوری اور تکنکی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے درمیان تعاون میں تیزی لانے کے لئے آسٹریلیا، ہندوستان اور جنوبی کوریا مہمان ممالک کے طور پر شرکت کریں گے۔ جی۔7چوٹی کانفرنس برطانیہ، کناڈا، فرانس، جرمنی، اتلی، جاپان، امریکہ اور یوروپی

تازہ ترین