تازہ ترین

اومیکرون بحران

واشنگٹن//ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے یوروپ کیلئے کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ کے مطابق رواں سال کے پہلے ہفتے میں یوروپ بھر میں 70 لاکھ سے زائد اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ یوروپ میں دو ہفتوں میں کورونا کیسز کی تعداد دو گنا بڑھی ہے ، تازہ اعدادو شمار کے مطابق اومیکرون تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کے داخلہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ یوروپ کی 50 فیصد سے زائد آبادی کے اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں اومیکرون سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 31 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 55 لاکھ12ہزار سے زائد ہوگئیں۔ د نیا بھر میں کوروناوائرس کے 26کروڑ6لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے

امریکہ کا افغان عوام کیلئے 308ملین ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن // امریکی حکومت نے افغان عوام کے لیے 308 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021ء سے افغانستان کے لیے 782ملین ڈالرز دیے جاچکے ہیں‘ افغانستان کے لیے 10 لاکھ کورونا ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی‘ امداد یو ایس ایڈ ، غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی‘ افغان عوام کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے پر عزم ہیں۔ادھرچین میں افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اگست سے تاحال تنخواہیں نہ ملنے پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے دفتر بند کرکے چلے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چین میں افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انھیں اور عملے کو گزشتہ برس اگست سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کے باعث کئی سفارت کار پہلے ہی ملازمتیں چھوڑ چکے ہیں۔جاوید احمد قائم

صومالیہ :دھماکے میں 8 افراد ہلاک

موغا دیشو// صومالیہ میں ایئرپورٹ کی جانب جانے والی شاہراہ پر کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوائی اڈے کو جانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک کار زور دار دھماکے میں تباہ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صومالیہ میں اس قسم کی کارروائی میں اکثر داعش یا اس سے منسلک گروہ ملوث رہے ہیں جو ملک کے دور دراز علاقوں میں اپنے ٹھکانوں سے نکل کر دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہیں۔  

شمالی کوریا کا تیسرا میزائل تجربہ

 پیونگ یونگ/شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کا تیسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق  شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا جس نے 1000 کلومیٹر دورسمندر میں ہدف کو نشانہ بنایا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق تجربے کودیکھنے کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی موجود تھے۔ کم جونگ ان  نے 2 سال بعد  کسی میزائل تجربے میں شرکت کی۔کم جونگ ان کی میزائل تجربے کے دوران کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے  سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا میزائل تجربہ اور ہائپرسونک میزائل کا مجموعی طور پر تیسرا تجربہ ہے۔