تازہ ترین

امریکہ کاگوانتاموبے جیل بند کرنے پر غور

نیویارک //امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اب صرف 3 درجن سے زائد قیدی جیل میں موجود ہیں۔ جبکہ ایک وقت میں جیل میں 800 تک قیدی موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں میں سے 14 کا جائزہ چل رہا ہے جبکہ 2 کو سزا دی جا چکی ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جیل میں قید بقیہ قیدیوں کی منتقلی اور سزا کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔گوانتاناموبے جیل کے 20 برس مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے ماہرین کے گروپ نے واشگنٹن پر زور دیا ہے کہ ’انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی‘ کے اس مقام کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک درجن سے زائد غیر جانبدار ماہرین نے اس امر پر تشویش ظاہر کی ہے کہ نائن الیون کے بعد کیوبا کے جزیرے پر ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے دوران قائم کی گئی فوجی جیل تاحال فعال ہے۔ماہرین نے کہا کہ دس جنوری 2002 کو امریکی نیوی کی

یوکرین تنازع : امریکہ اور روس کے جنیوا میں مذاکرات

جنیوا//یوکرین کے تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا اختتام ہوگیا۔امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین اور روسی ہم منصب سرگئی ریابکوف کے درمیان ملاقات تقریباً 8گھنٹے تک جاری رہی۔برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق جنیوا میں دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات کے بعد روس نے امریکہ کو کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ دونوں فریقین نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ امریکہ نے روسی وفد کے ساتھ 8 گھنٹے تک واضح اور فیصلہ کن بات چیت کی جبکہ دو طرفہ امور پر مزید تفصیلی بات چیت کیلئے جلد ہی دوبارہ ملاقات کیلئے امریکہ تیار ہے ۔دوسری جانب روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے سکیورٹی مذاکرات کو پیشہ ورانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایک پیش رفت اور سم

شمالی کوریا کا6رروز میں دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

سیول// شمالی کوریا نے منگل کے روز ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں مشرقی سمندر میں اپنا دوسرا بیلسٹک میزائل داغا، جو صورتحال پر سخت موقف اختیار کرنے کے علاوہ پیونگ یانگ کے پڑوسیوں کی تنقید کا سبب بن رہا ہے ۔ یہ اطلاع امریکی فوج نے دی ہے ۔یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا ‘‘ہم بیلسٹک میزائلکے لانچ سے آگاہ ہیں۔ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔یہ لانچ اس وقت ہوا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے پیونگ یانگ کے ایک اور میزائل تجربے کے بارے میں ایک خفیہ میٹنگ منعقد کی تھی۔اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘‘یہ افسوسناک ہے کہ شمالی کوریا مسلسل میزائل داغ رہا ہے ، اور وہ بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ شمالی کوریا کے پہلے تجربے پر بحث کے فوراً بعد’’۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ چین

جدہ //سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان چین پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وینگ یی سے ملاقات کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام یقینی بنانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی، اور دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کی دیگر ریاستوں کے وزرائے خارجہ اس ہفتے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، تیل کے معروف صارف اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذرائع کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان بھی اس ہفتے کے آخر میں چین روانہ ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران عالمی طاقتوں سے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کی رفتار سے مطمئن نہیں ہے، جو ویانا میں ہفتوں س

تازہ ترین