تازہ ترین

نیو یارک میں خوفناک آتشزدگی

 نیویارک/امریکہ کے شہر نیویارک میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں نو بچوں سمیت 19 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کا واقعہ کا نیو یارک کے علاقے برونکس کی 19 منزلہ رہائشی عمارت میں پیش آیا، آگ عمارت کے تیسرے فلور پر موجود اپارٹیمنٹ میں  ہیٹر کی ضرابی کی وجہ سے لگی، جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اس قدر خوفناک تھی جس کے شعلے کھڑکیوں سے باہر نکل رہے تھے،خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 13 افراد کی حالت تشیویشناک ہے۔دوسری جانب فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر نے کہا کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی خرابی کی وجہ سے بھڑکی جب کہ نیویارک میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری

سُوچی کو مزید4 سال قید کی سزا

نیپیداو//میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت نے چار سال کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے انہیں کئی غیر قانونی طور پر واکی ٹاکی رکھنے اور کووڈ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے سمیت کئی الزامات میں قصوروار ٹھہرایا ہے ۔ 76 سالہ نوبل انعام یافتہ سوچی پرتقریباََ ایک درجن معاموں میں مقدمے چل رہے ہیں ، جن میں زیادہ سے زیادہ 100 سال سے زیادہ کی سزا ہو سکتی ہے ۔ تاہم سوچی نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ فوج کو اپنے کاموں کو جائز قرار دینے اور سوچی کو سیاست میں واپس آنے سے روکنے کے لیے جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سوچی کو فروری 2021 میں فوج نے تختہ الٹ کر گرفتارکر لیا تھا ۔ اس دوران ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔انہیں پراوران کی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پر جنٹا کی جانب سے گزشتہ سال کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کا ال

افغانستان میں دھماکہ،9 بچے جاں بحق

کابل/افغانستان کے مشرقی علاقے میں ایک زور دار دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پھل فروش کا ٹھیلا اچانک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ درجن سے زائد بچے ٹھیلے والے سے پھل خرید رہے تھے۔دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا ریڑھی کے زمین میں دبے مارٹر شیل سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ ا?س پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دو دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران افغانستان میں مختلف گروپوں نے بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا ہے جب کہ تباہ ہونے سے بچ جانے والے کئی مارٹر شیلز جگہ جگہ زمین تلے دبے ہوئے ہیں۔ایسی بارودی سرنگوں اور مارٹر شیل کا زیادہ شکار بچے ہوتے ہیں جو انھیں کھلونا سمجھ کر کھیلنے

یوکرین تنازعہ پر جنگ اور مذاکرات کیلئے تیار :نیٹو

برسلز //نیٹو نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کے مسئلے پر بات چیت ہو یا پھر روسی جارحیت کی صورت میں جنگ ہو، دونوں کے لیے تیار ہے۔ یہ پیغام نیٹو وزرائے خارجہ کے منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کی جانب سے دیا گیا۔ نیٹو سیکرٹری جنرل کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزرائے خارجہ نے اس مسئلے کے مختلف پہلووں کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے روس کے خلاف مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ادھروائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ دونوں ممالک کے میزائلز سسٹمز اور فوجی مشقوں سے متعلق بات چیت کے لیے تیار ہے۔   

تازہ ترین