تازہ ترین

چیف سیکرٹری نے یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کی

یکم جنوری سے 31؍ مارچ2022ء تک جموں وکشمیر میں مالی شمولیت کی مہم شروع کرنے کا اعلان

تاریخ    1 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج پانچویں یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور جموںوکشمیر میں بینکوں اور مالیاتی اِداروں کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر فائنانس اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج بپل پاٹھک ، پرنسپل سیکرٹری ایچ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا ، چیئرمین اور ایم ڈی جے اینڈ کے بینک ( کنوینئرجے اینڈ کے یوٹی ایل بی سی ) آر کے چبر، ڈائریکٹر ڈی ایف ایس ، ایم او ایف( جی او آئی) اے کے ڈوگرہ ، جی ایم اِنچارج ( ایف آئی ڈی ڈی ) ریزرو بینک آر اِنڈیا ( آر بی آئی ) سونالی سین گپتا،چیف جنرل منیجر نبارڈ اے کے سوڈ اور دیگر سینئر اَفسران ، آر بی آئی، نبارڈ ، بینک ، ایل ڈی ایم، لائن ڈیپارٹمنٹ ، اِنشورنس کمپنیاں ، بی ایس این ایل بھی موجود تھے۔ابتداً چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے بینکوں اور مالیاتی اِداروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اَپنے کاروبار میں اِضافہ کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے وزیر خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کا اعادہ کرتے ہوئے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر میں قرضہ جات کو بڑھانے میں وسعت دیں۔اُنہوں نے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ مزید غیر بینکنگ مالیاتی کارپوریشنز اور مائیکرو فائنانس اِنسٹی چیوشنز کو جموں وکشمیر میں لانے کے لئے اقدامات شروع کریں۔ اِس سلسلے میں پی ایس بیز کو 31؍ دسمبر 2021ء تک پلان تیارکرنے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے نبارڈ سے کہا کہ وہ تمام سکیموں کے تحت پائپ لائن کے استعمال کے لئے روڈ میپ تیار  اور 31؍ دسمبر 2021ء تک بہتر کے لئے پروجیکٹ تیار کرے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر کی طرف سے ہر ضلع کے لئے زرعی اور صنعتی مصنوعات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے پنجاب نیشنل بینک کو ہدایت دی کہ وہ پہلے سے موجود مصنوعات کے لئے سلسلے میں 15 دسمبر 2021ء تک ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ پروگرام کے تحت منصوبہ تیار کرنے میں پیش پیش رہے۔چیف سیکرٹری نے مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی کے دوران بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ترجیحی شعبے میں بالعموم اور زراعت شعبے میں بالخصوص ، ان شعبوں میں بے پناہ امکانات کے باوجود ناقص قرضے پر شدید تشویش کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی 70 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر زراعت سے منسلک ہے اور بینکوں کو اِس شعبے میں قرض دینے میں بہتر ی لانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف سیکرٹری نے حکومتی معاونت والی سکیموں اور روزگار پیدا کرنے کی سکیموں کے تحت قرضے کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ پی ایم ای جی پی پورٹل کی طرز پر درخواستوں کو آن لائن جمع کرنے کے لئے مختلف سکیموں کے لئے 31؍ دسمبر 2021ء تک آن لائن پورٹل تیار کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں وکشمیر میں تمام مستفید پرمبنی سکیموں کو ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا ۔چیف سیکرٹری نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بغیر کسی پریشانی کے کریڈٹ کو بڑھانے کے لئے  ڈیجیٹائزیشن کا فائدہ اٹھائیں۔چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں کسان کریڈٹ کارڈ سکیم کو عملانے میں بینکوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترجیحی شعبے میں قرض دینے میں اضافہ کر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ بینکوں کی طرف سے یکم جنوری سے 31؍ مارچ 2022 ء تک جموں و کشمیر میں مالی شمولیت کی ایک مہم شروع کی جائے گی تاکہ اس شعبے میں مزید ترقی کی جا سکے۔
 
 

ضلع انتظامیہ جموں نے S-DYTE بارڈر یوتھ فیسٹیول 2021 کا انعقاد کیا 

جے کے انتظامیہ نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے کیلئے پر عزم :ارون مہتا 

جموں //ضلع انتظامیہ جموں نے آج یہاں بی ایس ایف گراؤنڈ پلوڑہ میں C-DYTE بارڈر یوتھ فیسٹیول 2021 کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا مہمانِ خصوصی تھے ۔ ڈویژنل کمشنر راگھو لانگر ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، آئی جی  بی ایس ایف  ڈی کے بورا ، ڈی آئی جی  بی ایس ایف  سدھیر کمار سنگھ ، ڈپٹی کمشنر انشل گرگ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئر ضلعی افسران بھی تقریب کے دوران موجود تھے ۔ اس کے علاوہ C-DYTE ایتھلیٹک میٹ ، جاب فئیر اور پلیسمنٹ ڈرائیو ، سرکاری اسکیموں کیلئے آگاہی کیمپ اور روز گار سے خود روز گار اسکیم کے تحت 10 مستحقین میں منظوری /فائدے کی تقسیم بھی اس تقریب کا حصہ تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ دُنیا میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والی قوم ہر شعبے میں عالمی رہنما بن سکتی ہے کیونکہ نوجوان اپنے نئے اور اختراعی خیالات کے ساتھ تبدیلی کا محرک ثابت ہو سکتے ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے نوجوان نسل کو کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور مقامی ٹیلنٹ کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو ظاہر کرنے کیلئے بڑے پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے اور نوجوانوں کیلئے چاہے وہ کھیل ہو ، پڑھائی ، خود روزگار ، کاروبار وغیرہ  مواقع پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے ضلع جموں کے دیہی علاقوں کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے ہنر مندوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے بارڈر یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ جموں اور دیگر متعلقہ محکموں کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے محکمانہ نمائشوں اور جاب فئیر کے سٹالز کا بھی معائینہ کیا ۔ قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر جموں نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ سینٹر فار ڈسٹرکٹ یوتھ ٹریننگ اینڈ امپاورمنٹ C-DYTE جموں ، نوجوان ذہنوں کو ان کے دروازے پر تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ جموں کی اپنی ایک پہل ہے ۔  

 

تازہ ترین