تازہ ترین

پلوامہ کے لاسی پورہ میں آتشزدگی | پلاسٹک فیکٹری خاکستر

تاریخ    1 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ صنعتی علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک پلاسکٹ فیکٹری راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ لاسی پورہ میں پیر کی شب قریب دس بجے ’سٹلوارٹ پلاسٹکس‘ نامی ایک فیکٹری میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے نزدیک ہی قائم فوج کی 44آر آر کیمپ کے اہلکاروں اور دفاعی فورسز کے فائر ٹنڈرز آگ پر قابو پانے کے لئے فیکٹری کی طرف دوڑ پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج، پولیس اور فائر ٹنڈر نے پہلے ترجیحی بنیادوں پر فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور اس کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا۔ آگ بجھانے میں کم سے کم دو گھنٹے لگ گئے جس دوران فیکٹری راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔(یو این آئی)
 

تازہ ترین