تازہ ترین

بارہمولہ میں2گاڑیاں ، لکڑ ی سمیت ضبط

تاریخ    1 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سر ینگر / /محکمہ جنگلات نے بارہمولہ میں غیر قانونی لکڑی لے جانے والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ڈی ایف او بارہمولہ پرویز احمد وانی نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب فارسٹ پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے ہیون میں ناکہ کے دوران دو مشکوک گاڑیوں کوروکا جن سے تقریباً 133 فٹ عمارتی لکڑی برآمد کی گئی تاہم ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا جس کی شناخت مشتاق احمد گنائی ساکن دلنہ حال سنگری کالونی بارہمولہ اور غلام محمد شیخ ساکن ربن سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے شیری تھانہ میں ایک کیس درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔سی این ایس