تازہ ترین

سوپور کے لاپتہ ہوئے تاجر کے اہلخانہ کااحتجاج

تاریخ    1 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سر ینگر // سوپور کے لاپتہ میوہ تاجر کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے بازیابی کو لیکر سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سوپور کے اچھ بل علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ تاجر غلام نبی نائیکو کے اہلخانہ نے پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے اس کی با زیابی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔2ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تاجرغلام نبی نائیکو کی بازیابی کے حق میں صدائے فریاد دینے والوں میں اس کے بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمیں انصاف چاہئے‘ ‘کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین کے مطابق غلام نبی نائیکو 22 ستمبر کو سوپور اور کولگام کے درمیان اس وقت ریل کے سفر کے دوران لاپتہ ہو گیا جب وہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کسی کاروبار سے متعلق کام کے لیے گھر سے نکلے تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا’’ ہم نے ان کا سراغ لگانے کی ہر ممکن کوشش کی ، تاہم اس کاکہیں کوئی سراغ نہیں مل سکا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں شوپیاں اور سوپور پولیس اسٹیشنوں میں بھی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
 
 

تازہ ترین