تازہ ترین

دریش کدل سرینگرمیں ہولناک آگ

تین منزلہ رہائشی مکان خاکستر،ایک کوجزوی نقصان

تاریخ    30 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//دریش کدل سرینگرمیں آگ کی ایک وردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا جبکہ ایک اورمکان کوجزوی نقصان پہنچا۔ دریش کدل باغ سندرپائین میں پیر کی صبح منظورخان،خورشیدخان ولد گل زماں خان اوربشیر احمدخان ولیاقت احمدخان ولد غلام قادر خان نامی چار چچازاد بھائیوں کے مشترکہ تین منزلہ رہائشی مکان کی بالائی منزل میںسواگیارہ بجے کے قریب آگ نمودار ہوئی ۔مقامی لوگوں نے فوری طور محکمہ فائر سروس کو مطلع کیا اور محکمہ نے صفاکدل اوربٹہ مالو سے آگ بجھانے کیلئے چار گاڑیاں فوری طور روانہ کردیں ۔تاہم جب تک آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی جاتی ،شعلوںکی زدمیں آنے والے مکان کی اوپری دومزلیں خاکسترہوچکی تھیں اورقریب ہی واقع سراج الدین لالہ ولدغلام نبی کے رہائشی مکان تک شعلے پہنچ گئے ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ اس موقع پرفائراینڈایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے حاضر دماغی کاثبوت دیتے ہوئے پہلے سراج الدین کے مکان میں لگی آگ پرقابو پالیااوراسکے بعدچچازاد بھائیوںکے مکان سے بھڑکتے شعلوں پرقابو پانے کی کارروائی عمل میں لائی ۔مقامی لوگوںنے محکمہ فائراینڈایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کے رول کی سراہناکرتے ہوئے بتایاکہ اگر آگ بجھانے کی کارروائی بروقت عمل میں نہ لائی جاتی توپوری بستی کونقصان پہنچنے کا خدشہ تھا ۔ادھر پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔