تازہ ترین

دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی | مال بردار ٹرکوں کا داخلہ 7 دسمبر تک بند

تاریخ    30 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں سامان کے ٹرکوں کا داخلہ 7 دسمبر تک بند رہے گا لیکن ضروری اشیاء اور سی این جی-الیکٹرک ٹرک دہلی آ سکتے ہیں۔پیر کو ایک پریس کانفرنس میں مسٹر رائے نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی کے اندر تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیاں اگلے احکامات تک بند رہیں گی۔ تاہم اس دوران بجلی کا کام، اندرونی سجاوٹ، پلمبنگ، کارپینٹر کا کام جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے اندر تمام گاڑیوں کا داخلہ بند نہیں ہے ۔ سامان کے ٹرکوں کا داخلہ 7 دسمبر تک بند رہے گا۔ سی این جی-الیکٹرک ٹرک دہلی آ سکتے ہیں۔
 

تازہ ترین