تازہ ترین

خانہ کعبہ میں عام نمازی طواف کرنیکی اجازت

تاریخ    29 نومبر 2021 (00 : 12 AM)   


مانٹیرنگ ڈیسک
جدہ//سعودی عرب نے معتمرین کے ساتھ ساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دو مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نے بتایا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر عمرہ نمازیوں کو مسجد حرام کی پہلی منزل پر خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے۔خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عمرہ نہ کرنے والے بھی روزانہ تین مقررہ اوقات میں طواف کرسکتے ہیں تاہم عام نمازیوں کو بھی معتمرین کی طرح طواف کے لیے خصوصی پرمٹ لینا لازمی ہوگا۔قبل ازیں صرف معتمرین کو ہی طواف کی اجازت دی گئی تھی۔