تازہ ترین

یومِ پرچم کی تقریبات

جے اینڈ کے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز کے وفد کی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


لفٹینٹ گورنر نے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز کی تحریک کو یو ٹی انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا 

جموں //یومِ پرچم کی جاری تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے وفد نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز سے کہا کہ وہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر آتم نربھر بھارت کیلئے سرگرمیوں کے ایک سیٹ کی میزبانی کریں ۔ انہوں نے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز سے کہا کہ وہ یو ٹی بھر میں پروگرام منعقد کر کے اور منشیات کی لعنت سے لڑنے میں حکومت کی مدد کر کے منشیات کی لت سے نجات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں ۔ لفٹینٹ گورنر جو جموں و کشمیر کے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز کے چیف سرپرست بھی ہیں ، نے کیڈٹس ، اہلکاروں اور اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز تحریک سے وابستہ ہر فرد کی معاشرے کیلئے قوم کی تعمیر ،بے لوث خدمات ، نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور وراثت کو آگے بڑھانے کیلئے سراہا ۔ لفٹینٹ گورنر نے بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز تحریک کو یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ کمشنر اسکاوٹس اینڈ گائیڈز ، ڈبلیو جی سی ڈی آر ایم ایم جوشی نے تنظیم کے طویل عرصے سے زیر التوا مسائل کو حل کرنے کیلئے لفٹینٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا جس میں جموں و کشمیر بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی سالانہ گرانٹ ان ایڈ کو دوگنا کرنا ، جو کہ اب 20 لاکھ روپے ہے ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو تنظیم کی طرف سے کی جانے والی کامیابیوں اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کو بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کا بیچ لگایا گیا ۔ یومِ پرچم جسے بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے یومِ تاسیس کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ، تحریک کو تقویت دینے کیلئے 7 نومبر کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے یہ دن آزادی کے بعد اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز ایسوسی ایشن کے انضمام کی علامت بھی ہے ۔ اس موقع پر اسٹیٹ کمشنر ( جی ) محترمہ ماتری جین ، ریاستی آرگنائیزنگ کمشنر ( جی ) محترمہ اوشا چونی کے علاوہ دیگر عہدیداران اور بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے کیڈٹس موجود تھے ۔