تازہ ترین

وزیر اعظم مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا

سرکاری مشینری کو چوکنا رکھنے کی ہدایات

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ-19 وائرس کی نئی شکل اومیکرون اور دنیا کو درپیش وبائی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان ہفتہ کوافسران کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ اس خطرے پر قابو پانے کے لیے چوکسی برتنے اورمستعدی کے ساتھ قدامات کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبے پر نظرثانی کی جائے اورکوووڈ رہنما ہدایات کے مطابق ‘خطرے والے ممالک’ سے آنے والے مسافروں کا سختی سے طبی معائنہ کیا جائے ۔کل صبح دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کو کووڈ کی نئی شکل‘اومیکرون’ سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں اس کی خصوصیات اور مختلف ممالک سمیت ہندوستان پراس کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندوستان میں بین الاقوامی پروازیں کھولنے کے منصوبے کا جائزہ لیں اور اس سمت میں احتیاط سے آگے بڑھیں۔ وزیر اعظم کو کووڈ کی نئی افریقی شکل کے بارے میں آگاہ کیا، جسے عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون کا نام دیا ہے ۔ مسٹر مودی نے افسران کو ہدایت دی کہ نئے خطرے کے پیش نظر بچاؤ پر زیادہ توجہ دیں۔بیان میں کہا گیاکہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کووڈ کے حوالے سے نئے ابھرتے ہوئے شواہد کے پیش نظر بین الاقوامی سفر پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبوں کا جائزہ لیں۔غور طلب ہے کہ صرف دو دن پہلے ہی وزارت داخلہ، امور خارجہ اور صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔مسٹر مودی نے کہا کہ ‘خطرے میں پڑنے والے ممالک’ سے آنے والے ہر مسافر کا اعلان کردہ قوانین اور ہدایات کے مطابق سختی سے طبی معائنہ کیا جائے گا۔