۔26/11حملوں کی 13ویں برسی

ملک زخموں کو کبھی نہیں بھول سکتا :وزیر اعظم نریندرمودی

تاریخ    27 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے 26/11 ممبئی حملے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان حملوں کے زخموں کو نہیں بھول سکتا۔26/11 کے حملوں پر وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر ویڈیو میں، مودی نے یہ بھی کہا کہ آج کا ہندوستان دہشت گردی کا مقابلہ "نئی پالیسی اور نئے طریقوں" سے کر رہا ہے۔
 
 

وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارت کارکوطلب کیا

نئی دہلی// ہندوستان نے ممبئی حملوں کی برسی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارت کار کو طلب کرکے اس معاملے میں قصورواروں پرتیزرفتاری سے مقدمہ چلانے اور بلاتاخیر سزادلانے کوکہا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے لیے بہت خاص ہے ۔ ہم نے پاکستان کے سینئر سفارت کار کو طلب کرتے ہوئے ایک سرکاری پیغام کے ذریعے 26 نومبر کے ممبئی حملے کے گنہگاروں کو جلد از جلد سزادلانے کی بات پھرسے دہرائی ہے ۔ ہماری توقع ہے کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے ۔
 

تازہ ترین