گلمرگ سرد ترین مقام

دیگر مقامات پرشبانہ درجہ حرارت میں بہتری

تاریخ    26 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر// مطلع ابرالود رہنے کے نتیجے میں وادی میں دوسرے روز بھی شبانہ درجہ حرارت میں بہتری دیکھی گئی ۔ سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوںمیں شبانہ سردی میں بدستور کمی آرہی ہے۔منگل اوربدھ کی درمیانی شب سرینگر میں درجہ حرارت 0.4 ڈگری رہا،جومنگل اوربدھ کی درمیانی رات 0.3ڈگری تھا۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں0.0 ،پہلگام میں منفی0.2 ڈگر ی اورکوکرناگ میں 1.2ڈگری رہا ۔گلمرگ میںبدھ اورجمعرات کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری ریکارڈکیاگیا ، جو وادی میں سب سے کم تھا۔ادھر لداخ میں بھی موسم ابرالود رہنے کے نتیجے میں درجہ حررات میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو ملی  ۔دراس علاقہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.4، لیہہ میں منفی 4.8 اور کرگل میں منفی3.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4دسمبر تک وادی میں موسم خشک رہے گا اس بیچ درجہ حرارت میں منفی 2سے3ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔
 

تازہ ترین