تازہ ترین

وائرس کی رفتار بدستور تیز| 182مثبت

۔ 3روز بعداموات کا سلسلہ تھم گیا، سرینگر میں 69متاثر

تاریخ    26 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں تین دنوں کے بعد کورونا وائرسے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جمعرات کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4466بنی ہوئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 54ہزار 506ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10 مسافروں سمیت مزید 182افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 36ہزار63تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 182افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 33جبکہ کشمیر میں 149افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 149افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ 148افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 149افراد میںسب سے زیادہ سرینگر میں 69،بارہمولہ میں 32، بڈگام میں 17، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 11، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 6، کولگام میں 5 اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 11ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 11ہزار 160ہوگئی ہے۔ اس دوران 5دنوں کے بعد وادی میں اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2282بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے سانبہ، پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں کورونا وائرس سے 33افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 33متاثرین میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 24افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 33افراد میں جموں میں 11، ادھمپور میں 4، راجوری میں 3، ڈوڈہ میں1، کٹھوعہ میں 2، کشتوار میں 2، جبکہ ریاسی میں ایک متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 897تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں 3دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2184بنی ہوئی ہے۔