تازہ ترین

شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری | 300 گاڑی کی چیکنگ کے دوران37کے خلاف کارروائی ، چار گاڑیاں ضبط

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال //موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ رام بن کی طرف سے جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز کی گئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب گاڑی ولالون کے خلاف کی گئی تازہ کاروائی میں ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الالسلام کی قیادت میں چلائی گئی اور اس موقع پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افیسر رام بن شفقت مجید اور ایس ایچ او رام بن سندیپ چاڑک بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کل ملاکر جموں سرینگر شاہراہ پر تین سو گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 37گاڑی والوں کے خلاف چالان اور جرمانہ عائید کیا گیا ۔ اس مہم کے دوران چار گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ تیز رفتاری اور لاپر واہی سے گاری چلانیوالوں اور مسافر سے مقررہ کرایہ سے زیادہ کرایہ وصولنے والوں کے خلاف کارو ائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسے مسلسل جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن ڈرائیوروں کے خلاف لائسنس ، فٹنس اور پولیوشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی تاکہ انسانی جانون کے زیاں پر روک لگائی جا سکے ۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اور تیز رفتار اور اورٹیکنگ سے باز رہیں ۔ انہوں نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ تیز رفتار اور اضافی کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف اپنی شکایات درج کریں تاکہ شاہراہ پر مسافروں کے سفر کو اسان بنایا جا سکے ۔