تازہ ترین

سچیت گڑھ سیکٹر میں ہندوپاک سرحدی افواج کے مابین میٹنگ | بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرونوں کے ذریعہ سرحدی خلاف ورزیوں پر اعترا ض جتایا

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) نے سچیت گڑھ کے بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) آکٹرائی میں کمانڈر سطح کی میٹنگ کے دوران پاکستانی ڈرونوںکے ذریعہ بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر سخت اعتراض کیا۔بی ایس ایف پی آر او جموں کے مطابق بی ایس ایف حکام کے ایک وفد نے کمانڈنٹ اجے سوریاونشی کی قیادت میں 13 ونگ چناب رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عقیل کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد کے ساتھ بی او پی آکٹرائی پر بین الاقوامی سرحد پر میٹنگ میں شرکت کی۔ پی آر او بی ایس ایف جموں نے کہا کہ دونوں سرحدی حفاظتی دستوں کے کمانڈر وں کی ملاقات کے دوران انہوں نے سرحدی ستونوں کی دیکھ بھال اور سرحد پر جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سرگرمیوں، پاکستانی ڈرون آپریشن اور دیگر سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے مزید کہا’’پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف کے دفاعی تعمیراتی کام پر اعتراض کیا ۔دونوں کمانڈروں نے تمام آپریشنز کے معاملات اور سرحدی مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا"۔دریں اثنا، بی ایس ایف کی جانب سے پاکستانی ڈرونز کی جانب سے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج درج کروایا گیا اور پاکستانی کمانڈر کو ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کے لیے بھی آگاہ کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی اور دونوں کمانڈروں نے سرحد پر پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔