تازہ ترین

وادی میں 4دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

مطلع ابرالود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //وادی میں مطلع ابرالود رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری سے لوگوں کو منفی درجہ حرارت اور شدید سردی سے قدرے راحت محسوس ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اس بات کا پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ24اور25نومبر کو وادی میں ہلکی مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔بدھ کو اگرچہ کسی بھی علاقے میںبرف باری اور بارشیں نہیں ہوئیں، البتہ مطلع ابرالودہ رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4دسمبر تک وادی میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وادی میں 4دسمبر تک موسم خشک رہے گا تاہم 28اور29نومبر کو معمولی بارش ہونے کا امکان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خشک موسم کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ آسکتی ہے ۔ سرینگر میں جہاں گذشتہ روز کم سے کم درجہ حررات منفی 2.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم اس کے مقابلے میں 23اور24نومبر کی درمیانی رات اس میں بہتری آئی اور درجہ حرارت 0.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں بہتری دیکھی گئی ۔قاضی گنڈ میں درجہ حرارت منفی 0.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات منفی 2.2ڈگری تھا ۔پہلگام میں 23اور24کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0ڈگری رہا تاہم اس سے قبل یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4تک جا پہنچا تھا ۔ گلمرگ میں درجہ حرارت 0.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل منفی 0.6ڈگری ریکارڈ ہوا تھا ۔کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت میں منفی 0.3ڈگری ریکاڑ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔لداخ خطہ میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے اور وہاں لیہہ میں 23اور24نومبر کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی7.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میں منفی 5.8 اوردراس میں منفی 8.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔