تازہ ترین

۔’26نومبر یوم آئین‘ کی تقریبات

سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ہونگی

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے صوبائی کمشنروں، سرکاری محکموں اور کارپوریشنوں و نیم سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ’26نومبر یوم آئین‘ منانے کیلئے وہ اپنے دفاتر و مقامات پر’تمہید‘ پڑھنے کی سرگرمیوں سے متعلق تقاریب کا انعقاد کرے۔ سرکار کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے’’یوم آئین، جسے ’’سمودھان دیوس‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہر سال 26 نومبر کو  منایا جاتا ہے۔ 26نومبر 1949کو، ہندوستان کی دستور ساز پارلیمنٹ نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا، جو 26 جنوری 1950 سے لاگو ہوا۔ سرکیولر میں کہا گیا کہ اسی مناسبت سے، جشن منانے اور آئین میں درج نظریات کے حوالے سے’’ شہریوں کو حساس بنانے کے لیے26 نومبر 2021کو صبح 11 بجے ملک بھر میں تمہید پڑھنے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس کی صدارت صدر ہند کریں گے۔‘‘ سرکار کی جانب سے جاری سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسی طرح کی تمہید پڑھنے کی تقریبات جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں، تمام سرکاری دفاتر نیم خود مختار اداروں و کارپوریشنوںمیں منعقد کی جائیں گی۔ سرکیولر میں ڈویژنل کمشنروں،محکموں کے سربراہان،ڈپٹی کمشنروں اور تمام نیم خود مختار اداروں اورکارپوریشنوںکے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر،مقامات  پرکووڈ کے پیش نظر معیاری عملیاتی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے تمہید پڑھنے کی تقاریب کا اہتمام کریں۔