تازہ ترین

آئی یو ایس اونتی پورہ نے ’اسپورٹس فیسٹ 2021‘ کا انعقاد کیا

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
اونتی پورہ/اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کی جانب سے بدھ کے روز ’اسپورٹس فیسٹ‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کھیل کھیلے گئے۔ یہاں منعقدہ سپورٹس فیسٹ میں مختلف کھیلوں جن میں کرکٹ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کیرم، شطرنج، مارشل آرٹس، والی بال، یوگا، آرم ریسلنگ وغیرہ کے انٹر ہاؤس ٹورنامنٹ شامل تھے۔اس سلسلے میں یہاں ایک تقریب کا انعقاد اسلامی یونیورسٹی اونتی پورہ کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو کی ہدایت پر کیا جو اس موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے یہاں موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس آئی یو ایس ٹی ڈاکٹر ہلال احمد راتھر نے پروگرام کی نظامت کی جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر رومشو نے کہا کہ اس سپورٹس کا پروگرام کا مقصد طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنا تھا کیونکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے وقتاً فوقتاً ایسی مزید سرگرمیاں کرنے کے لیے تیار ہے۔