تازہ ترین

ایمز ہائرسیکنڈری ہندوارہ کی سالانہ تقریب منعقد

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ایمزہائرسیکنڈری سکول میں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف ایجو کیشن افسر کپوارہ عبد الحمید فانی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ بچو ں کے والدین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میںشرکت کی ۔اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا ۔مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچو ں کو اخلاقی تربیت دی جاتی ہے جو آج کے معاشرے میں زندہ رہنے کے لئے ضروری ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کا اندازہ ا س کی شرح خواندگی سے لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچو ں کو بہتر تعلیم دینے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور والدین اور اساتذہ کو چاہئے کہ تعلیمی اور عملی زندگی میں بچو ں کو سائنس،ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ اورریاضی میں مہارت دلوائیں تاکہ بچو ں کی تخلیقی صلاحیتیں ابھریں ۔مقررین نے کہا کہ طالب علمو ں کو چاہئے کہ پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے لئے روایتی شعبو ں سے ہٹ کر کسی ایسے شعبے میں تعلیم حاصل کریں جس کی مستقبل میں مانگ اور روز گار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں ۔
 

تازہ ترین