تازہ ترین

منی گام گاندربل میں ریچھ پکڑاگیا

تاریخ    25 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل// ضلع گاندربل کے منی گام علاقے میں ایک ریچھ زندہ پکڑ لیا گیا۔ علاقے میں ریچھ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ایک پنجرہ لگا دیا تھا۔ بدھ کی صبح ریچھ اس پنجرے میں پھنس گیااوراسے زندہ پکڑ نے کے بعد داچھی گام نیشنل پارک منتقل کیا گیا۔توجہ طلب ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ برس سے جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے۔وادی کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں خاصکرتیندئوں نے لوگوں کو جانی ومالی نقصان سے دو چار بھی کردیا۔
 

تازہ ترین