تازہ ترین

دفعہ370کی منسوخی کی وجہ سے تمام مذاہب کے لوگ ترقیاتی سفر میں شامل | فوج کو مناسب فیصلے لینے کا پورا حق دیا ہے

ملی ٹینسی کے خلاف اپنائی جارہی پالیسیوں کی کامیابی اسی حکمت عملی کا نتیجہ :وزیر خزانہ

تاریخ    24 نومبر 2021 (56 : 03 AM)   
(عکاسی: میرعمران)

یواین آئی
 جموں// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے دشمن کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کو مناسب فیصلے لینے کا پورا حق دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں وکشمیر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، یہ سب 370 کے خاتمے سے ہی ممکن ہوپایا ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر خزانہ نے جموں راج بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ’مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں زیر التوا منصوبے اور اسکیموں کی تکمیل کیلئے ایل جی انتظامیہ کو پوری مدد فراہم کر رہی ہیں‘۔مرکزی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ’جموں وکشمیر میں بینکنگ نظام کو وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے اور یہ کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے سرکار کی جانب سے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے شروع کردہ ترقیاتی سفر میں تمام مذاہب کے لوگوں کو شامل کرنے میں کامیابی ملی ہے اور یہ سب 370 کی منسوخی سے ہی ممکن ہوا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ’وزیر اعظم پیکیج کے تحت بہت سارے لوگوں کوفائدہ ملا ہے جبکہ ان پیسوں سے ترقیاتی کام بھی شروع کئے گئے ہیں‘۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ’مودی حکومت نے دشمن کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی خاطر مناسب اقدامات اْٹھائیں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلح افواج کو مناسب فیصلے لینے کا پورا حق دیا جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کے خلاف اپنائی جارہی پالیسی کامیاب ہوئی ہیں۔مرکزی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ ہندوستان نے دشمن کے حملوں کا کس طرح سے جواب دیا۔ ہمارے فیصلے کن اقدامات سابقہ حکومتوں نے بھی نہیں کئے تھے اور اس کا اعتراف اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے بھی کیا ہے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اْٹھا رہی ہے۔ 
 

تازہ ترین