تازہ ترین

لاپتہ شہری کی تلاش | دریائے چناب کے کناروں پر تلاشی کارروائی

تاریخ    22 نومبر 2021 (48 : 12 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ //ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ کی ہدایت پر ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم نے کشتواڑ پولیس کے ہمراہ سب انسپکٹر یودویر شرما کی سربراہی میں ہستی سے پوتیناگ علاقے تک دریائے چناب کے کنارے پر ایک تلاشی کارروائی شروع کی تاکہ وکرم سنگھ ولد چمن لال ساکنہ کلید کشتواڑ نامی لاپتہ شخص کا کوئی سراغ مل سکے ۔پولیس نے بتایا کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس لاپتہ شخص سے متعلق کوئی بھی معلومات ہو تو برائے مہربانی ان نمبروں پر شیئر کر سکتا ہے۔ 9149695883,9906154100  جبکہ پولیس کو اطلاع دینے والے کو مناسب انعام دیا جائے گا۔