تازہ ترین

۔10ویں کے امتحانات | 80 ہزار طلباء شامل

تاریخ    21 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// وادی میں بورڈ آف سکول ایجو کیشن کی جانب سے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں جہاں 80ہزار طلباء کیلئے791 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ حکام نے امتحانات کے انعقاد کیلئے وادی بھر کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں 791سینٹر قائم کئے ہیں۔ کورونا وبا کے پیش نظر سماجی دوری کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ امتحانی وقت کا دورانیہ اڈھائی گھنٹے رکھا گیا ہے جو 12بجے شروع ہوا۔ امتحانی مراکز میں داخل ہونے سے قبل طلبا کا درجہ حرارت چیک کیاگیا اور بغیر ماسک کسی بھی طالب علم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔اس دوران طلبا اور عملہ دونوں کی سنیٹائزیشن بھی کی جاتی رہی اور امتحانی ڈیوٹی پر تعینات عملے کے اراکین بھی ماسک لگائے ہوئے تھے۔اگر چہ بورڈ حکام نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ طلاب کے امتحانی مراکز انکے متعلقہ سکولوں کے علاقوں میں ہی قائم ہوں لیکن درجنوں سکولوں کے لئے امتحانی مراکز بہت دور رکھے گئے ہیں جن کی وجہ سے طلاب کو ٹریفک جام کی صورتحال در پیش رہی۔گاندربل میں مختلف مقامات پر سرکاری و نجی سکولوں میں  39امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 3ہزار 4سو 24 زیر تعلیم طالب علموں نے شرکت کی۔