تازہ ترین

بجلی شارٹ سڑک سے دکان خاکستر

تاریخ    20 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


محمد بشارت
 کوٹرنکہ//سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت موڑا بی کراگ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک دکان میں ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ پنچایت کے رہائشی محمد ریاض ولد راج محمد کی دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دکان خاکستر ہو گئی ۔دکان مالک نے بتایا کہ اس نے دس لاکھ روپے بینک سے قرض لے کر دکان ڈالی تھی تاہم آگ لگنے کی وجہ سے اس کا ساز و سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دکان میں ہوئے نقصان کا جائزہ لے کر متاثرہ شخص کو معاوضہ دیا جائے ۔
 

تازہ ترین