تازہ ترین

نئی بستی نانر ترال برقی رو سے محروم

نیا بجلی ٹرانسفارمر نصب کر نے کی مانگ

تاریخ    20 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے سکھ آبادی والی نئی بستی نانر میں لوگ بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے کے منتظر ہیں ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا وہ گزشتہ کئی سال سے محکمہ اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ یہاں نئی بستی کے مقام پر ایک نیا بجلی ٹرانسفامر نصب کیا جائے ۔انہوں نے بتایا بستی میں21کنبے یہاں رہائش پزیر ہے جن کو بجلی کی عدم دستابی کی وجہ سے طرح طرح کے پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے ْ۔مقامی لوگوں نے بتایایہ بستی گائوں سے نصف کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے  اور برقی رو نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایاہم نے اس حوالے سے بیک ٹو ولیج کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں اس اہم مسئلے کی نشاندہی کی لیکن آج تک خالی یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ہے ۔لوگوں نے بتایا اب سردی کا موسم ہے اوراس موسم میں بجلی کی سخت ضرورت رہتی ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے ایل جی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ،ایگزیکٹو انجینئر اونتی پورہ اور ڈی ڈی سی ترا ل ڈاکٹر ہر بخش سنگھ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  
 

تازہ ترین