تازہ ترین

اوڑی میں تیندوا نمودار، 5 سالہ بچی کو زخمی کردیا

تاریخ    13 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


اوڑی/ظفر اقبال/سرحدی قصبہ اوڑی کے چھولاں نامی گائوں میں منگل کی شام ایک 5 سالہ بچی تیندے کے حملے میں زخمی ہوئی۔ نزہت فاطمہ دختر اعجاز حسین گھر کے بر آمدے پر تھی کہ اس دوران تیندوا نمودار ہوکر اس پر حملہ آور ہوا۔تیندوے نے اسے گھسیٹ کر لیا تاہم اہل خانہ کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ بھی جمع ہوئے اورمقامی پولیس چوکی کے اہلکار بھی موقعہ پر پہنچے اور بچی کو تیندوے کے چنگل سے بچا لیا تا ہم بچی شدید زخمی ہوئی تھی ، جسے گائوں میں ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی اور بعد میں سب ضلع اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا۔
 
 

تازہ ترین