تازہ ترین

مودی کی کملا ہیرس سے ملاقات | پاکستان کو دہشت گردوں کا ٹھکانہ قرار دیا

تاریخ    25 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن// امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی دوطرفہ ملاقات کے دوران خود دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں دہشت گرد گروپ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد سے ضروری کارروائی کرنے کو کہا ہے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور ہندوستان کی سلامتی کو متاثر نہ کرسکیں۔ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے مسٹر مودی اور محترمہ ہیرس کے درمیان پہلی ذاتی ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ"گفتگو کے دوران جب دہشت گردی کا مسئلہ سامنے آیا تو نائب صدر ہیرس نے 'خود اس حوالے سے پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ وہاں کئی دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان سے کہا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور ہندوستان کی سلامتی پر اثر نہ ڈال سکیں۔انہوں نے بتایاکہ "انہوں نے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے پر وزیر اعظم کی بریفنگ اور اس حقیقت سے اتفاق کیا کہ ہندوستان کئی دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ایسے دہشت گرد گروپوں پر پاکستان کی امداد کے بارے میں ان پر سخت نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی کی محترمہ ہیرس سے ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں کووڈ۔ 19 ، دہشت گردی ، تکنیکی میدان میں تعاون ، سائبر سیکورٹی وغیرہ جیسے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  مسٹر مودی نے محترمہ ہیرس کو ہندستان آنے کی دعوت بھی دی۔
 

تازہ ترین