تازہ ترین

کرشی بھون جموں میں فرسٹ ایڈ سنٹر کا افتتاح

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//عملے کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما نے کرشی بھون تلاب تل میں ابتدائی طبی امدادی مرکز کا افتتاح کیا۔فرسٹ ایڈ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر مفت طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ مرکز ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر کے عملے کے مفت طبی چیک اپ کے لیے استعمال کیا جائے گاجبکہ بلڈ پریشر چیک اپ ، گلوکوز فاسٹنگ ٹیسٹ اور عام صحت کی جانچ جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے کسان اس طبی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیںاور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ڈائریکٹر نے عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اس صحت کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ کام کی کلچر کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی صحت شرط ہے۔فرسٹ ایڈ سنٹر کم ڈسپنسری کو ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کے ذریعے چیریٹی کی بنیاد پر برقرار رکھا جائے گا۔