تازہ ترین

جموں کشمیر اوپن2021گالف ٹورنامنٹ آج سے | اولمپک سےلوٹے اُدیان مانے اورکئی معروف کھلاڑیوں سمیت125گولفر حصہ لینگے

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

بلال فرقانی
سری نگر// سرینگر کے رائیل سپرنگ گالف کورس میں15سے18ستمبر تک4روزہ جموں کشمیر اوپن2021 پیشہ وار گالف کا اعلان کرتے ہوئے پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا  اور محکمہ سیاحت نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں40 لاکھ روپے کا انعام ہوگا۔ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران منتظمین نے کہا کہ ہندوستان میں پیشہ وارانہ گالف کی با ضابطہ منظوری دینے والی تنظیم پروفیشنل گالف ٹور آف انڈیا  جموں و کشمیر ٹورازم ساتھ مل اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب19 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سیاحت و ثقافت کے سیکریٹری سرمد حفیظ نے کہا کہ جموں و کشمیر سرکار محکمہ سیاحت کی تواسط سے’ جے اینڈ کے اوپن‘ کے اہتمام میں تعاون پیش کر رہا ہے ۔اس موقعہ پر ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتونے کہا ’’  جے اینڈ کے اوپن 2021 جیسی تقریب کے انعقاد سے  حکومت جموں و کشمیر کو گالف ٹورزم کے بڑے مرکزمیں اور ملک میں گالف کی راجدھانی میں تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔‘‘ڈائریکٹر’ ایس کے آئی سی سی‘ و رائل سپرنگ گالف کورس کے سیکریٹری بخشی جاویدنے کہا، ’’ زمین کی اس جنت میں گولفنگ اس سے بہترکبھی نہیں ہو سکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جے اینڈ کے اوپن 2021 ،  جموں کشمیر کے لیے گولفنگ میں بہترین کارکردگی کے لیے راہ ہموار کرے گی۔پی جی ٹی ّائی کے چیف ایگزیکٹو افسر اتم سنگھ منڈئی نے کہا’’ جے اینڈ کے اوپن 2021 کا انعقاد ، ستمبر  کے پہلے ہفتے میں ٹور کے دوبارہ شروع ہونے کے بعدپی جی ٹی آئی کے لیے ایک مثبت رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ملک کے مختلف حصوں میں  پیشہ ورگالف کو فروغ دینے کے ہمارے طویل مدتی مقصد کے عین مطابق ہے تا کہ کھیل کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ٹورنامنٹ میں 125 گالف کھلاڑی جن میں119  پیشہ ور اور 6نو سیکھے شامل ہیں، شامل ہونگے۔میدان میں چوٹی کے ہندوستانی پیشہ ور کھلاڈی بشمول اولمپین اُدیان مانے،انڈین اسٹار جیوتی رندھاوا، پی جی ٹی آئی آرڈرآف میرٹ لیڈر کرن دیپ کھوچر، ، رشید خان، خلین جوشی، ویراج مڈپّااور چکر نگپّا ایس (رائل اسرنگ گولف کورس کے سابقہ فاتح)، سمیت امن راج، شیخ نوید کول اور منو گنداس جیسے کھلاڈی بھی اپنے کھیل کے ہنر دکھائیںگے جبکہ غیر ملکی چیلنج کی قیادت بنگلہ دیشی جوڑی محمد زمال حسین ملّا اور بادل حسین کریں گے۔مقامی چیلنج کی قیادت جموں و کشمیر کے کھلاڑی کریں گے، جن میں بھوانی سنگھ پرمار، پون پری ہر، فیاض احمد لنگو اور راگھو واہی جیسے پیشہ ور اور ساتھ ہی سنجیو دگرا، شبیر احمد بٹ، زبیر حسین زرگر، ارسلان راہ، عدنان راہ اور عمر یعقوب میر جیسے نو سیکھے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔