تازہ ترین

یو پی میں ڈینگو بے قابو | فیروز آباد میں 150مریض جاں بحق

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں ڈینگو بخار اور وائرل سے متاثرہ مریضوں کو راحت نہیں مل پارہی ہے۔ ضلع میں متعدی بخار کی زد میں آنے سے تقریباً 150مریضوں کی جان جاچکی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو بیماری کے سلسلے میں کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت دی ہے۔منگل کو میڈیکل کالج میں ڈینگو وارڈ میں مریضوں کی تعداد 465 بتائی گئی جس میں زیادہ تر بچے ہیں۔ادھرکورونا وائرس کے خطرات کے درمیان مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں نامعلوم وائرل بخار کی وجہ سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔شمالی بنگال کے جلپائی گوڑ ی میں نامعلوم بخار کی وجہ سے ایک 6سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے ۔ 120 سے زائد بچے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔دریں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 بچے بخار کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔