تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق کی تنویر صادق سے تعزیت پرسی

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حسن آباد رعناواری جاکر پارٹی لیڈر تنویر صادق سے تعزیت پرسی کی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اورصوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی تھے۔ تنویر صادق کے چچامولوی محمد امین جعفر گذشتہ دنوں رحلت کر گئے تھے۔
 اس موقع پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفر ت کی گئی ۔اس سے قبل سینئر پارٹی لیڈران عرفان احمد شاہ، شمیمہ فردوس، بملا لتھرا،عمران نبی ڈار، سلمان ساگر، مدثر شاہمیری، عفرا جان اور دیگر کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ، غلام محی الدین نقیب اور سجادہ نشین درگاہِ اکملیہ ڈاکٹر سید مقتدر کاملی سمیت جمعیت کے دیگر کئی ذمہ دار موجود تھے۔ مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب تک علم و تبلیغ میں اُس انداز کی حکمت شامل نہ ہو گی جو عصر حاضر میں نوجوانوں کو اطمینان قلب و ذہن ہر شعبے میں بہتر راستہ اختیار کرنے کی تربیت و مشورے شفقت کے سائے دینے چاہیں گے تو روزمرہ حادثات و اخلاقی تنزل آنا لازمی ہے ۔ مدارس و تبلیغ کے باوجود کمزور کردار نے عوام پر غلط اثرات حاوی کئے ہیںجس وجہ سے ہم سماجی ،معاشرتی خدمات میںنمایاں کردار ادا کرنے میں ناکامہے۔ صرف انہی ذات کے نام و نمود اور ایک دوسرے کھنچا تانی مشغول ہے لہذا علماء ، دانشور حضرات و والدین پر یہ ذمہ ہے کہ اسلوب تبلیغ میں موجودہ حالات دیکھ کر نصائح و اخلاقی رہنمائی ضرورت ہے۔ 
 
پارٹی لیڈران نے بھی تنویر صادق کے ساتھ تعزیت کی ۔