تازہ ترین

خانقاہِ معلی میں توبہ واستغفار کی مجلس

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// خانقاہِ معلی سرینگر میں نمازِ ظہر کے بعد توبہ واستغفار کی ایک مجلس آراستہ ہوئی جس میں کورونا سے نجات اور اسلام کی فتح و نصرت   کیلئے دعا کی گئی۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے حضرت بابا دائود خاکیؒ کی علمی اور روحانی کمالات پر  روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی بدولت ہی جموں کشمیر کا چپہ چپہ دین اسلام سے منور ہوا ور ان کی تعلیم میں ہی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ تقریب کے اختتام مولانا پر ہمدانی نے مفتی مبارک حسین نعمانی کی ایک کتاب کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ، غلام محی الدین نقیب اور سجادہ نشین درگاہِ اکملیہ ڈاکٹر سید مقتدر کاملی سمیت جمعیت کے دیگر کئی ذمہ دار موجود تھے۔ مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب تک علم و تبلیغ میں اُس انداز کی حکمت شامل نہ ہو گی جو عصر حاضر میں نوجوانوں کو اطمینان قلب و ذہن ہر شعبے میں بہتر راستہ اختیار کرنے کی تربیت و مشورے شفقت کے سائے دینے چاہیں گے تو روزمرہ حادثات و اخلاقی تنزل آنا لازمی ہے ۔ مدارس و تبلیغ کے باوجود کمزور کردار نے عوام پر غلط اثرات حاوی کئے ہیںجس وجہ سے ہم سماجی ،معاشرتی خدمات میںنمایاں کردار ادا کرنے میں ناکامہے۔ صرف انہی ذات کے نام و نمود اور ایک دوسرے کھنچا تانی مشغول ہے لہذا علماء ، دانشور حضرات و والدین پر یہ ذمہ ہے کہ اسلوب تبلیغ میں موجودہ حالات دیکھ کر نصائح و اخلاقی رہنمائی ضرورت ہے۔