تازہ ترین

انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع

تاریخ    11 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
 نئی دہلی //انکم ٹیکس جمع کرنے والوں کیلئے ایک راحت کی خبر ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے سال 2021-22 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 31 دسمبر 2021 تک کردی ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف طرح کے آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی تاریخوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔عام طور پر ، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے ، لیکن اس سال نئے پورٹل کو شروع کرنے کے دن ، 7 جون سے ، سے ہی اس میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریٹرن داخل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔