تازہ ترین

رام بن حادثہ:پانچ روز بعد سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش بر آمد

تاریخ    30 جولائی 2021 (17 : 03 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے ریلوے پولیس فورس کے سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش جمعہ کو پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ موصوف سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مہر علاقے میں 26 جولائی کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ریلوے پولیس فورس سب انسپکٹر راکیش کمار، جو گاڑی چلا رہے تھے، اس کی اہلیہ اور دو بچے، جو گاڑی میں سوار تھے، لاپتہ ہوئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سڑک حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں سے موصوف سب انسپکٹر کی اہلیہ جس کی شناخت آشا رانی کے بطور ہوئی ہے، کی لاش آج پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔