تازہ ترین

جموں کشمیر میں کوئی نئی کورونا ہلاکت نہیں،88کیس

تاریخ    24 جولائی 2021 (30 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ یہ گذشتہ کئی مہینوں سے پہلا موقع ہے جب یہاں کوئی کورونا ہلاکت نہیں ہوئی۔
حکام نے سنیچر کو تاہم بتایا کہ گذشتہ شام سے یو ٹی میں88نئے کورونا کیس سامنے آئے جن میں27کیس صرف سرینگر ضلع میں ظاہر ہوئے۔
حکام کے مطابق نئے کورونا کیسوں میں 55کا تعلق وادی کشمیر جبکہ33کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 320491 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے ابھی تک4374افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے بیٹھے ہیں۔