تازہ ترین

سری نگر میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون سے معمولات زندگی متاثر

تاریخ    24 جولائی 2021 (40 : 04 PM)   


یو این آئی
سری نگر// سری نگر میں ہفتے کے رو ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ رہنے سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عید الاضحی کے پیش نظر ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون کو منسوخ کیا گیا تھا تاکہ لوگ عید خریداری کر سکیں۔
آج شہر میں ایک بار پھر ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ رہا جس کے باعث بازاروں میں تمام دکان بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جزوی طور پر جاری رہی۔