تازہ ترین

جعلی گن لائسنس کیس؛22مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

تاریخ    24 جولائی 2021 (49 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر // مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جعلی گن لائسنس کیس کے سلسلے میں سنیچر کوکشمیر کی 12 جگہوںسمیت جموں و کشمیر کے 22 مقامات پر چھاپے مارے۔
نیوز ایجنسی کے این او نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ سی بی آئی اہلکاروں نے جموں و کشمیر میں 22 مقامات پر وسیع پیمانے پر چھاپے مارے جن میں کشمیر میں 12 اور جموں خطے میں 10 مقامات شامل ہیں۔
 جعلی گن لائسنس کیس 2018 میں سی بی آئی کے حوالے کیا گیا تھا۔
اے ٹی ایس کا کہنا تھا کہ ادھم پور ، ڈوڈہ ، رام بن اور کپوارہ اضلاع میں غیر مقامی باشندوں کو جعلی دستاویزات پر 40000 جعلی گن لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ ایک آئی اے ایس افسر نے غیر مقامی باشندوں کو اس وقت بڑی تعداد میں جعلی گن لائسنس جاری کیے تھے جب وہایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) تھے۔