تازہ ترین

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بارودی دھماکہ،فوجی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

تاریخ    24 جولائی 2021 (06 : 09 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک بارودی دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹرمیں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایل او سی پر قائم فوج کی ایک اگلی چوکی کے نزدیک ہوا جس کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایل او سی پر چونکہ فوج نے زیر زمین باردی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں اس لئے وہاں ایسے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔