تازہ ترین

ترکی اب ایک علاقائی طاقت بن چکا ہے۔ روس

تاریخ    24 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ماسکو// (یو این آئی) //روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں  خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے۔ترکی میڈیا کے مطابق روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے عالمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اب یہ ایک علاقائی طاقت  کی  ماہیت اختیار کر چکا ہے۔روسی  دفتر خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی سے منسلک انسٹیٹیوٹ  برائے روز مرہ کے عالمی مسائل میں ’’روس اور ترکی: کل، آج اور کل‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرس منعقد ہوئی۔جس میں انسٹیٹیوٹ  برائے روز مرہ کے عالمی مسائل کے منیجر اولیگ کارپووچ نے روس اور ترکی کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ترکی حالیہ ایام میں عالمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بنا پر روس اور ترکی کے مابین تعاون  نے عالمی تعلقات کے تناظر میں  ایک اہم ایجنڈے کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔‘‘مسٹر کار پووچ نے جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا میں  اہم کردار اپنے سر لینے  کا آغاز کرنے کی وضاحت کی،  انہوں نے روس کے جدید ترکی تحقیقاتی مرکز کے منیجر امور گادجی یف نے بھی ترکی کے اپنے قومی مفادات کی روشنی میں کاروائیاں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں  خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔