تازہ ترین

کشمیرمیں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری

تاریخ    22 جولائی 2021 (21 : 02 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔
متعلقہ محکمے کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں معمولی درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم بعد میں 27 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔