تازہ ترین

کنگن میں شاہ محلہ کلن عید کے روز بھی پانی سے محروم، شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ

تاریخ    22 جولائی 2021 (11 : 02 PM)   
(Representational image)

غلام نبی رینہ
کنگن// شاہ محلہ کلن گنڈ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف جمعرات کو مردو زن نے سرینگر ۔کرگل شاہراہ پر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی جس کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔ 
احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے روز بھی مقامی بستی میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے سپروایزر کو اگرچہ اس بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن وہ مبینہ طور ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔
 انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہاں تعینات سپروایزر کا فوری طور تبادلہ کیا جائے ۔
جب کشمیر عظمیٰ نے محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ انجینئر کنگن فاروق احمد ڈار سے رابطہ قائم کرکے کلن میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ شاہ محلہ میں آج ہی پائپیں نصب کرکے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔