بارش کے باجود دن بھرکشتواڑ قصبہ میں ٹریفک جام ،عام زندگی مفلوج

پولیس و ٹریفک اہلکار بھی غائب رہے، غلط پارکنگ سے ٹریفک جام

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//عیدلاضحی کے متبرک موقعہ پر دوسرے روز بھی قصبہ کشتواڑ کے بازاروں میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔جہاں بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بازاروں کا رخ کیا اور خریداری کی وہیں قصبہ کشتواڑ میں دوسرے روز بھی ٹریفک جام سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بس اسٹینڈ ، کورٹ روڈ، شہیدی چوک، منی بس اسٹینڈ ، گوردوراہ چوک و دیگر جگہوں پر دن بھر ٹریفک جام لگا رہا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹریفک جام کی اصل وجہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی کرناتھا جس سے لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں وہیں پولیس و ٹریفک اہلکار بھی غائب رہتے ہیں جس سے عام عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔قصبہ کے بازاروں میں بھاری تعداد میں لوگوں نے خریداری کی ۔قصبہ کے مصروف ترین بازار جمعہ مارکیٹ، گڑہالی چوک ، ہسپتال چوک ،بس اسٹینڈ و دیگر مقامات پر بھاری رش دیکھنے کو ملا اور لوگوں نے کپڑے ، جوتے، برتن سبزی، گوشت و دیگر اشیا کی جم کر خریداری کی۔
 

تازہ ترین