موسلادھار بارشوں نے ڈھایاقہر ، مڑواہ میں بادل پھٹنے سے کئی سو کنال زرعی اراضی تباہ

متعدد سڑکیں زیرآب ، لوگوں کو دریا کناروں کے نزدیک نہ جانے کی اپیل

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//منگلوار صبح شروع ہوئی موسلادھار بارشوں نے ضلع میں قہر مچادیا جہاں متعدد سڑکیں زیر آب آئیں وہیںکئی سڑکیں مٹی کے ملبے میں تبدیل ہوئیں جسے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں بالائی علاقوں میں کل دوپہر سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا وہیں میدانی علاقوں میں الصبح یہ سلسلہ شروع ہوا جسے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ مڑواہ کے نواپچی و چنجر علاقے میں بادل پھٹنے سے قریب500 کنال زرعی زمین تباہ ہوگئی جبکہ اس میں لگے پھل و میوہ غات ، راجماش و دیگر فصل برباد ہوگئے جسے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ جسکے بعد نقصان کا جایزہ لینے کیلئے تین رکنی ٹیم ایس ڈی ایم مڑواہ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو جایزہ لیکر رپورٹ تیار کرے گی۔ کشتواڑقصبہ و اسکے دیگر ملحقہ علاقہ جات میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جہاں متعدد سڑکیں زیرآب آئیں۔ کچھ پر مٹی و پتھر گرنے سے کئی گھنٹوں تک یہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند رہی جنھیں بعد میں بحال کیا گیا۔ محکمہ ایری گیشین و فلڈ کنڑرول نے پاڈر، دچھن، مڑواہ، ووڑون ، چھاتروبو دیگر علاقہ جات کی عوام کو بذریعہ اشتہار مطلع کیا کہ وہ نالہ جات و دریا کے نزدیک بالکل نہ جائیں تاکہ مالی و جانی نقصان نہ ہوسکے جبکہ لوگوں سے سفر کرنے سے بھی پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
 

تازہ ترین