تازہ ترین

پونچھ ضلع کے مختلف مقامات پر شدید بارشیں

کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ،انتظامیہ نے ایڈوائزی جاری کی

تاریخ    21 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//پونچھ میں پیراور منگل کی درمیانی شب سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث جہاں ندی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہیں متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کہ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے اگلے کچھ روزتک تک جاری رہے گا اور اس دوران ندی نالوں میں تغیانی آسکتی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنا چاہیے۔اس دوران ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ تیز بارشوں کی وجہ سے فلیش فلڈ آسکتا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکانات گر بھی سکتے ہیں۔ پہاڑوں اور ندی نالوں کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ احتیاط برتیں ۔واضح رہے کہ پونچھ میںاتوار اور پیرکی درمیانی شب سے موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں جن کا سلسلہ منگل کو بھی وقفہ وقفہ سے جاری تھا۔موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی ندی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ دریائے پونچھ، بیتاڑنالہ میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین